جرمن سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کا خطرہ اگلے تین سال تک رہے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی مطابق سائنسدانوں کی ٹیم کا کہنا ہے کہ وبا کے باعث گھروں میں ہونے والی تقریبات سمیت دیگر تقریبات پر(2023)تک پابندی برقرار رہ سکتی ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق اگلے 3 سال تک کورونا کہیں نہیں جا رہا ہے اور اس کی ویکسین سامنے آنے میں بھی کافی وقت درکار ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی وبا سے بچاو کے لیے پابندیوں پر سختی سے عمل کروانے کی ضرورت ہے، انگلینڈ میں غیر قانونی اجتماعات پر (22) لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ تین روز قبل عالمی ادارہ صحت نے کورونا ویکسین کے حوالے سے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ آئندہ سال (2021) کے وسط کے بعد کورونا ویکسین بننے کی کوئی امید نہیں ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ویکسین کے مؤثر اور محفوظ ثابت ہونے تک اس کی منظوری نہیں دی جائے گی۔
0 Comments