روس کی حکومت کی جانب سے ملک میں تیار کی جانے والی ویکسین کو اب عوام کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق روس نے اسپوتنگ V نامی ویکسین شہری مارکیٹ سے خرید سکیں گے۔
تاہم ویکسین کے تیسرے کلینیکل ٹرائلز کا آغاز رواں ہفتے ہوگا لیکن روس کی حکومت اور تمام ماہرین اس معاملے میں کافی مطمئن ہیں کہ اسپوتنگ V کورونا کے لیے مؤثر ثابت ہوگی، یہی وجہ ہے کہ وہاں بڑے پیمانے پر ویکسین کی تیاری ہو رہی ہے۔
اس حوالے سے ماسکو کے میئر سگرئی سوبیانین کا کہنا تھا کہ ''ہمیں امید ہے کہ آئندہ چند ماہ میں بیشتر شہریوں تک ویکسین پہنچا دی جائے گی''۔
اسپوتنگ Vکی جانچ کا آخری مرحلہ یا ٹرائلز بھارت میں ستمبر میں ہوں گے جس کے بعد دنیا بھر کے لیے ویکسین فراہم کردی جائے گی۔
تاہم روسی ایجنسی کے سی ای او کریل دیمتریج نے بتایا ہے کہ رواں ماہ سے متحدہ عرب امارات- سعودی عرب- ہندوستان- برازیل اور فلپائن میں کلینیکل ٹرائلز کا آغاز ہوجائے گا۔۔
0 Comments