سندھ حکومت نے نویں سے بارہویں جماعت تک ایک اہم مضمون کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے نویں سے بارہویں تک بنیادی حقوق (basic Rights) سے متعلق مضمون کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں آئین میں دیے گئے بنیادی انسانی حقوق نصاب میں شامل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت اس متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی۔
محکمہ تعلیم سندھ نے پیش رفت رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں پیش کردی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نویں سے بارہویں تک بنیادی حقوق سے متعلق مضمون کتب میں شامل کر دیے ہیں۔
اے جی سندھ کا اس متعلق کہنا تھا کہ سندھ پہلا صوبہ ہے جہاں بنیادی حقوق نصاب تعلیم کا حصہ بنے ہیں، آئین عوام کو کون سے حقوق دیتا ہے، طلباء حصول تعلیم میں جان سکیں گے
0 Comments