کراچی کے حالات کب بدلیں گے؟ آج کل تقریباً ہر شہری کے زبان پر یہ ہی سوال ہے۔ حالیہ بارشوں نے شہر کا نقشہ ہی تبدیل کر کے رکھ دیا تاہم ہمارے حکمران اب بھی شہریوں کو اپنی باتوں میں الجھا رہے ہیں۔
گزشتہ روز وزیرِاعلیٰ سندھ نے اہم انکشاف کیا جس سے ہر کوئی حیران ہی رہ گیا۔
وزیرِاعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کراچی کے لئے 8 سو ارب رپوں کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔
اسی حوالے سے پاکستان کے نامور ٹی وی اینکر کامران خان نے ٹوئٹر پر طنزیہ پیغام بھی جاری کیا۔
کامران خان نے لکھا کہ کراچی سکتے میں ہے۔ آج وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے سنسنی خیز اعلان کیا کہ ان کی حکومت کراچی کے لئے آٹھ سو ارب رپوں کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔
0 Comments