گرمیوں میں ہلکا اور سادہ کھانا کھانے کا دل چاہتا ہے اور اکثر لوگ چاول کھانا پسند کرتے ہیں کیونکہ روٹی بنانے سے گرمی زیادہ لگتی ہے۔ اب روز تو خواتین کھآنے میں دال چاول نہیں بنا سکتی ہیں، اس لیئے آج بدلیں چاول بنانے کا انداز یہ بنے بھی آسانی سے اور دے ذائْہ بھی لاجواب۔
ترکیب:
• حسبِ ضرورت چاولوں کو ابال لیں اور ان کا پانی الگ کر کے خشک کرلیں۔
• اب ان چاولوں کو ایک پین میں ڈالیں اس میں تھوڑا سا آئل ڈالیں اور(2) انڈے ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
• 4-3 منٹ پکائیں اور پھر اس میںکٹی ہوئی بند گوبھی، شملہ مرچ، کالی مرچیں، آدھی چمچی لال کٹی ہوئی مرچ ڈال کر ڈھکن ڈھک دیں اور پانچ سے چھ منٹ تک خوب پکنے دیں۔
• اس کے بعد اس کو سروونگ بال میں نکال لیں۔
• لیجیئے تیار ہے آپ کے کورین فرائڈ رائس اب ان پر چلی سوس ڈال کر پیش کریں
0 Comments