کروناوائرس کے خلاف ایپل کی نئی پراڈکٹ


 ڈیجیٹل الیکٹرانک کمپنی ایپل نے اپنے ملازمین کی کروناوائرس سے حفاظت کے لیے خصوصی فیس ماسک تیار کرلیا۔ ایپل کی یہ نئی پراڈکٹ وبا کے خلاف ایک حکمت عملی ہے۔


غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عمومی طور پر ایپل کو آئی فون- آئی پیڈ اور میک کمپیوٹرز سمیت دیگر الیکٹرانک مصنوعات بنانے والی کمپنی کے طور پر جانا جاتا ہے لیکن اس نے اب اپنے ملازمین کی حفاظت کے لیے خصوصی کپڑوں کی مدد سے ماسک بھی تیار کرلیا ہے۔

ایپل نے خصوصی فیس ماسکس کارپوریٹ اور ریٹیل ملازمین میں تقسیم کرنا شروع کردیے ہیں۔ جن میں سے بیشتر ان کا استعمال بھی کررہے ہیں۔ ایپل کی جانب سے ملازمین کو دو مختلف قسم کے ماسکس فراہم کیے گئے ہیں۔


رپورٹ کے مطابق ایک ماسک جو ایپل نے انجینیئرز نے تیار کیا ہے اسے ‘ایپل فیس ماسک’ کا نام دیا گیا ہے جبکہ دوسرے ماسک کو ‘کلیئر ماسک’ کا نام دیا گیا ہے اور وہ دیگر کمپنیوں کے تیار کردہ ہیں

Post a Comment

0 Comments