ایپل کا 15ستمبر کو آئی فون 12 متعارف کرانے کا اعلان


 امریکہ کی معروف اسمارٹ فونز بنانے والی کمپنی ایپل نے پندرہ ستمبر کو آئی فون 12 متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ براہ راست نشر ہونے والی ایک تقریب میں آئی فون 12 متعارف کرایا جائے گا۔


اس سےقبل ایپل کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے بحران کی وجہ سے آئی فون ستمبر کے بجائے اب اکتوبر میں لانچ کیا جائے گا۔


رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر آئی فون 12 کے چار ماڈلز متعارف کرائے جائیں گے جن میں آئی فون 12- آئی فون 12 میکس- آئی فون 12 پرو اور آئی فون 12پرو میکس شامل ہیں۔


امریکہ میں آئی فون 12 کی قیمت (549) ڈالر سے شروع ہو گی جس میں ماڈل کے لحاظ سے اضافہ ہو گا۔


رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فی الحال کمپنی کی جانب سے آئی فون 12 کے 4 جی ماڈلز متعارف کرائے جائیں گے جب کہ 5 جی ماڈلز کو نومبر میں لانچ کیا جائے گا

Post a Comment

0 Comments