پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے والے ترک ڈرامہ سیریل کے مرکزی اداکار (ارطغرل غازی) عرف انجن التان دوزیاتن پاکستان میں ریئل اسٹیٹ کا کاروبار کرنے والوں کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق انجن التان کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر چند تصاویر شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ریئل اسٹیٹ کا کاروبار کرنے والوں کے ساتھ برانڈ ایمبیسیڈر بننے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔انہوں نے ایک ویڈیو بھی شئیر کی جس میں انہیں معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ پاکستان میں بے پناہ
مقبولیت حاصل کرنے والے اور پسند کئے جانے والے مقبول ترین ترک اداکار نے اپنی ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ وہ بہت جلد پاکستان آئیں گے۔
0 Comments